شائع شدہ: 14 نومبر، 2025
اہم تجاویز جو جماعت اسلامی کے اجتماع عام منعقدۂ الہ آباد میں طے ہوئیں
تربیت گاہ
جماعت اسلامی کے اجتماع عام منعقدہ الہ آباد ہی میں تربیت گاہ کے قیام کے اہم اعلانات ہوئے۔ آئندہ ماہ جولائی کے آغاز سے تربیت گاہ کا کام عملاً شروع کر دیا جائے گا اور اس کی تفصیلی شکل یہ ہو گی:
1۔ قیام کی مدت
فی الحال ہم صرف پندرہ پندرہ آدمیوں کی جماعتیں بیک وقت بلائیں گے اور بالعموم ان کو ایک مہینہ تک مرکز میں رکھیں گے۔ جن لوگوں کو اس سے زیادہ مدت رہنے میں کوئی رحمت نہ ہو اور ان کو زیادہ مدت ٹھیرانے کی ضرورت بھی محسوس ہوتی ہو، ان کی مدتِ قیام تین مہینے تک وسیع ہو سکے گی۔ اور جن لوگوں کے لیے ایک مہینہ بھی مشکل ہو، ان کو کم سے کم پندرہ دن۔
2۔ کورس کی لازمی حیثیت
اس تربیت گاہ کے کورس سے ہر رکن جماعت کو جو مرکز میں نہیں ہے، لازماً گزرنا پڑے گا بجز ایسے لوگوں کے جن کو اس لزوم سے مستثنیٰ کر دیا جائے۔ مگر تربیت گاہ میں آنے کا وقت اور تاریخ در زمانِ قیام مقرر کرنے میں ارکان کی سہولت کا حتی الامکان خیال رکھا جائے گا۔
3۔ مقامی جماعتوں کی ذمہ داری
جون سے پہلے پہلے تمام مقامی جماعتیں اپنے اپنے ارکان سے دریافت کر لیں کہ ان کے لیے کن تاریخوں میں مرکز جانے میں سہولت ہو گی۔ اور اگر کسی شخص کی بتائی ہوئی تاریخ پر اسے نہ بلایا جا سکے، تو پھر اس کے لیے کون سی تاریخ موزوں ہو گی۔ یہ تمام فہرستیں تاریخوں کی تصریح کے ساتھ پندرہ جون تک ناظم تربیت گاہ کے نام بھیج دی جائیں، اور منفرد ارکان بھی اپنی سہولت کی تاریخ سے ناظم تربیت گاہ کو مطلع کریں۔
4۔ قیام اور سفر کے مصارف
تربیت گاہ کے قیام کے مصارف نیز سفر کے مصارف ہر رکن کو یا تو خود برداشت کرنے ہوں گے یا اس مقامی جماعت کو اس کی مدد کرنی ہو گی جس سے اس کا تعلق ہو۔ لیکن مخصوص حالات میں اگر کسی شخص کو مستحق سمجھا جائے گا تو مرکزی بیت المال بھی کفالت کر سکتا ہے۔
اگرچہ یہ کورس صرف ہمارے ارکان کے لیے ہے لیکن ایسے ہمدردوں کو بھی ہم اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع دے سکیں گے جو مقامِ رکنیت کے قریب پائے جائیں۔
ارکان کی حلقہ بندی
ارکان جماعت کو ان کی مخصوص صلاحیتوں اور قابلیتوں کے لحاظ سے منظم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اسلامی نصب العین کی خدمت میں لگانے کے لیے درج ذیل حلقے بنائے گئے ہیں:
حلقوں کی فہرست Table 1 نمبر شمار حلقہ (Group) نام اور پتہ / ناظم حلقہ (Group Organiser) 1 عربی ترجمہ اور عربی لٹریچر مولانا مسعود عالم صاحب ندوی، دار العروبه، انگور، جالندھر شہر 2 قرآنی مضامین بغرضِ دعوت مولانا عبد الغفار حسن صاحب، موتی بازار، مالیر کوٹلہ، پنجاب 3 تنقیدی ادب جناب ابو السلام نعیم صدیقی صاحب، دار الاسلام، پٹھانکوٹ 4 عوامی لٹریچر لکھنے والے مولانا نذیر الحق صاحب (میرٹھی)، جامع مسجد، والهوری 5 تعلقہ اہلِ صحافت جناب ملک نصر الله عزیز، اخبار کوثر، گوالمنڈی لاہور 6 حلقہ سیاسیات جناب عبد العشیر صاحب، پروفیسر اسلامیہ کالج لاہور 7 حلقہ معاشیات جناب سید فقی علی صاحب، صدر مدرس مدرسہ سلطانیہ، مالہ کوٹ 8 حلقہ تاریخ جناب خواجہ محمد صدیق صاحب، اینگلو عربک سیکنڈری ہائی سکول، دریا گنج 9 حلقہ فلسفہ جناب ممتاز حسین صاحب 10 حلقہ قانون جناب عبدالعظیم خان صاحب، منصفت سروریم (فونکس) 11 انگلیش تحریر / ادب / ترجمہ جناب پروفیسر محمد یعقوب صاحب، گورنمنٹ کالج رہتک — جناب اے آر صوفی صاحب، شملہ Table 2 نمبر شمار حلقہ Group Organiser 13 ہندی ترجمہ جناب حافظ ابو محمد امام الدین صفا، رام نگر، بنارس 14 سندھی ترجمہ جناب حافظ عبدالرزاق صاحب، سندھ مدرستہ الاسلام، کراچی 15 گجراتی ترجمہ جناب جمیل عثمان، بلیک اسٹریٹ، ممبئی 16 بنگلہ ترجمہ جناب حاجی وی ڈی پی محمد علی، اسلامک پبلشنگ ہاؤس 17 ملیالم ترجمہ مولوی شیخ عبداللہ صاحب، مالابار 18 پشتو ترجمہ جناب قاضی عبدالرزاق، ضلع پشاور 19 فارسی ترجمہ جناب محمود فاروقی صاحب، حیدرآباد، دکن 20 درسی کتب سکول سٹینڈرڈ جناب محمد عبد الجبار غازی، دار الاسلام، پٹھان کوٹ 21 بچوں کے لیے آسان تحریریں جناب محمد شفیع صاحب، دہلی 22 تفریحی ادب جناب ممتاز حسین صاحب 23 حلقہ شعراء جناب ابو السلام نعیم صدیقی صاحب 24 حلقہ اتجار و اہلِ صنعت جناب سلطان احمد صاحب، لکھنؤ حلقوں میں شمولیت
(ب) ارکان جماعت میں سے جو اصحاب جس حلقے کے کام میں عملاً حصہ لینے کی اپنے اندر قابلیت و صلاحیت اور رجحان پاتے ہوں، وہ اس بارے میں اس حلقے کے ناظم صاحب سے مراسلت کریں۔
کام عملاً اس وقت شروع ہو گا جب امیر جماعت ان کے بنائے ہوئے نقشے کی منظوری دے دیں گے۔ مرکز سے حسب ضرورت مشورہ لیا جا سکتا ہے۔
مالی مصارف کے لیے حلقے کے ناظم کے پاس بیت المال کی طرز پر فنڈ قائم کیا جائے اور متعلقہ افراد اعانت کریں۔
نظم جماعت کے متعلق ضروری امور
(1) اجتماع الہ آباد میں رپورٹیں پیش کرنے کے لیے جو حلقے بنائے گئے تھے، وہ بدستور قائم رکھے جائیں۔ ہر حلقے کی رپورٹ مرتب کرنے کا کام جن اصحاب کے سپرد کیا گیا تھا، وہ آئندہ بھی اپنے حلقے کے قائم کی حیثیت سے کام کریں گے۔
ہر حلقے کی جماعتیں اور منفرد ارکان اپنی ماہوار رپورٹیں مرکز میں بھی بھیجیں اور ان کی نقول علاقائی قائم کو بھی ارسال کریں۔
(2) حلقہ وار قائم صوبائی قائم کے فرائض انجام دیں گے۔
(3) مولانا سید صبہ الله صاحب بختیاری صرف صوبہ مدراس کے قائم ہوں گے۔ ریاست حیدرآباد، میسور اور بمبئی کی جماعتیں اپنے علاقہ کے قائم کی نگرانی میں کام کریں گی۔
آئندہ اجتماع عام کا فیصلہ
اجتماع عام کے متعلق مختلف تجاویز سامنے ہیں جن کا حتمی فیصلہ مجلسِ شوریٰ اگست میں کرے گی۔
تجاویز
موجودہ شکل برقرار رکھی جائے۔
ہر صوبے کا الگ صوبائی اجتماع کیا جائے، اور امیر جماعت ایک ہی دورے میں تمام اجتماعات میں شریک ہوں۔
مرکزی اجتماع صرف نمائندوں تک محدود ہو، جبکہ عام اجتماع ہر تین یا پانچ سال بعد ہو۔
ارکان جماعت سے درخواست ہے کہ آئندہ جولائی تک اپنے مشورے اور دلائل ارسال کریں۔ Reference
“Important Proposals — Tarjuman-ul-Qur’an, Vol. 20” (May 1946) — full article available at: https://tarjuman-articles.b-cdn.net/uploads/may-1946/may-1946-ehem-tajaweez-73-6475c5340b977.pdf