Ijtema Logo

شائع شدہ: 14 نومبر، 2025

جماعت اسلامی کا تیسرا اجتماع عام بمقام پٹنہ

میاں طفیل محمد | ۱۹۴۷ فروری | جماعت اسلامی کا تیسرا اجتماع جماعت اسلامی کا تیسرا اجتماع عام ترجمان القرآن، جلد ۳، عدد ۱۶

مقام اور تاریخ

تیسرا اجتماع عام جماعت اسلامی پٹنہ میں منعقد ہوگا۔ تاریخ: ۱۱–۱۳ جمادی الاول ۱۳۷ (مطابق ۵–۷ اپریل ۱۹۴۷) حسبِ اعلان سابق، یہ اجتماع بہار، بنگال اور امام کے تمام ارکان جماعت کے لیے ہوگا۔

۱- شرکت کی ضرورت

تمام ارکان جماعت کے لیے شرکت لازم ہے، الا یہ کہ کوئی عذر شرعی مانع ہو۔

بقیہ حلقوں کے قیم، صاحبان مقامی جماعتوں کے امراء اور جہاں ایک مقام پر دس یا دس سے زائد ارکان موجود ہوں، مقامی امیر کے علاوہ ہر دس ارکان میں سے ایک منتخب نمائندہ شریک اجتماع ہوگا۔

ارکان کے سواد اور دیگر حضرات کے لیے کوئی پابندی نہیں۔

۲- اطلاعِ شرکت

جو لوگ اجتماع میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں، خواہ وہ ہمدرد ہوں یا ارکان، انہیں چاہیے کہ مارچ تک سید محمد چونچ فضا دختر، جماعت اسلامی، سلطان گنج، ہند، پٹنہ کو اپنے ارادے کی اطلاع دیں۔

اگر کسی گروہ یا جماعت کی طرف سے اطلاع دی جا رہی ہو، تو وہ اطلاع دیتے ہوئے شامل افراد کی درست تعداد بھی بیان کریں۔

۳- خواتین کی شرکت

خواتین بھی اس اجتماع میں شریک ہو سکتی ہیں، اگرچہ ان کی شرکت لازم نہیں ہے۔ جو خواتین شریک ہونے کا ارادہ رکھتی ہوں، انہیں بھی مندرجہ بالا ہدایات کے مطابق اپنے ارادے کی اطلاع دینی ہوگی۔

۴- ارکان مجلس شوریٰ کی آمد

ارکان مجلس شوریٰ کو ۳ اپریل کی شام تک پہنچ جانا چاہیے تاکہ اجتماع سے پہلے ضروری مشورہ کیا جا سکے۔

۵- ایامِ اجتماع کے لیے ضروری سامان

راشن کی مشکلات کے پیش نظر:

تمام شرکا اجتماع دو دو سیر یا چاول

ایک ایک پاؤ شکر یہ ایام اجتماع کے لیے ساتھ لے کر آئیں۔

سب احباب کو احتیاط کے لیے اپنا کھانا ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

۶- لباس اور دیگر تیاری

اگرچہ اپریل کے شروع میں بہار میں گرمی شروع ہو جاتی ہے، لیکن بستر میں کمبل یا موٹا کپڑا ضرور لے کر آئیں۔

۷- ضوابط اور اخلاقیات

تمام شرکا اجتماع سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوران اجتماع ارکان جماعت کی طرح ضوابط جماعت کے پابند رہیں گے۔ اجتماع کی سنجیدگی اور دینی فضا کو ہر لحاظ سے قائم رکھیں اور مکمل تعاون کریں۔

سفر کے دوران بھی حتی الامکان اسلامی اخلاق کی پابندی کریں اور اپنے مسالک کی صحیح نمائندگی کریں۔

خاکسار: طفیل محمد قسیم جماعت اسلامی، دار الاسلام، پٹھان کوٹ

حوالہ

“جماعتِ اسلامی کا تیسرا اجتماعِ عام” (فروری 1947) — مکمل مصدر یہاں دستیاب ہے: https://tarjumanulquran.org/articles/feb-1947-jamat-e-islami-ka-teesra-ijtima-e-aam