Ijtema Logo

معیشت 2025 کی قرارداد

پاکستان کی معاشی حقیقتوں کا جامع جائزہ اور جامع ترقی کے لیے راہِ عمل پیش کیا جا رہا ہے۔

معاشی قرارداد

جیسے 1940 میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی تھی، ویسے ہی ماہرینِ معیشت، کاروباری برادری اور عوام پر مشتمل ایک متفقہ معاشی قرارداد 2025 وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنے قیام سے ہی جماعت اسلامی پاکستان فلاحی ریاست کے قیام کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور ملک کی سیاسی، سماجی، تعلیمی، معاشی اور اخلاقی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن، جو جماعت کا رفاہی بازو ہے، ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہو کر امید کے چراغ روشن کرتی ہے۔

پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، مگر حکومتی تعلیمی اور معاشی نظام کی فرسودگی نے افسوس ناک طور پر ڈھائی کروڑ سے زائد بچوں کو اسکولوں سے باہر اور لاکھوں نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے محروم کر دیا ہے۔ اسی تناظر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی صلاحیتوں سے آراستہ کرنے اور ناامیدی کو امید میں بدلنے کے لیے "بنو قابل آئی ٹی پروگرام" کا آغاز کیا ہے، جس کا ہدف آئندہ دو برس میں 20 لاکھ نوجوانوں کو مہارت دینا ہے۔

اگر یہ آئی ٹی تعلیم کا کلچر ملک بھر میں پروان چڑھایا جائے تو پاکستان کی آئی ٹی برآمدات موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 20 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، جو قومی معیشت کے لیے ایک انقلاب سے کم نہیں ہو گا۔

چونکہ پاکستان کی 44 فیصد آبادی تاحال غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، اسی لیے جماعت اسلامی پاکستان "بدل دو نظام تحریک" کے ذریعے اس فرسودہ نظام کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی کا قیام چاہتی ہے۔ یہ عظیم الشان عوامی اجتماع 21، 22 اور 23 نومبر 2025 کو مینارِ پاکستان کے سائے میں منعقد کیا جائے گا۔ جس طرح مسلمانوں نے 1940 میں قراردادِ پاکستان منظور کی تھی، آج اسی جذبے کے ساتھ ماہرین، کاروباری برادری اور عوام کو 2025 کی متفقہ معاشی قرارداد تیار کرنی ہو گی۔

ہم "معاشی قرارداد" پیش کریں گے تاکہ پاکستان کو معاشی خود کفالت اور خود مختاری کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکے۔ اس قومی مکالمے میں ماہرینِ معیشت، کاروباری رہنما، ٹیکنوکریٹس اور بیوروکریٹس شریک ہوں گے۔ وہ مل کر غربت کے خاتمے، کاروبار کے فروغ اور بلا سود قرضہ جاتی نظام کے قیام کے لیے عملی لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ ہم کاروباری برادری اور عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں "بدل دو نظام تحریک" کا حصہ بنیں اور بلا سود قرضوں، کاروباری مواقع اور معاشی انصاف کے ذریعے پاکستان کو ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔

قومی مکالمہ: جماعت اسلامی پاکستان کی معاشی قرارداد — غربت کا خاتمہ کاروبار اور بلا سود قرض کے ذریعے

قرار دادِ معیشت 2025

غربت کا خاتمہ، کاروبار اور بلا سود قرض کے ذریعے

  • کلیدی فرق

    انڈسٹری کو 50 سرکاری محکمے چلائیں گے یا ون ونڈو آسان کاروبار کا نظام قائم ہو گا؟

  • قرارداد

    اب بزنس کمیونٹی اور عوام کے اتحاد کا فیصلہ چلے گا۔

  • معاشی مسئلہ

    ورلڈ بینک Ease of Doing Business میں 190 ممالک میں سے پاکستان 108ویں نمبر پر—ذمہ دار کون؟

  • قرارداد

    بزنس کمیونٹی اور عوام کا اتحاد ذمہ داروں کو بے نقاب کرے گا۔

قرار داد معیشت 2025اجتماع عام 21-23 نومبر 2025

قرار دادِ معیشت 2025

ذمہ دار قیادت کا مطالبہ

  • معاشی مسئلہ

    بجلی کے IPPs کے کرپشن زدہ معاہدے اور RLNG گیس کے بے ہنگم معاہدے—ذمہ دار کون؟

  • نتیجہ

    مہنگی بجلی اور گیس کے ساتھ انڈسٹری کیسے چلے گی اور ایکسپورٹ کیسے بڑھے گی؟

  • قرارداد

    بزنس کمیونٹی اور عوام کے اتحاد سے حکمرانوں اور بیوروکریٹس کا محاسبہ ضروری ہے۔

قرار داد معیشت 2025اجتماع عام 21-23 نومبر 2025

قرار دادِ معیشت 2025

غربت سے خود کفالت تک

  • مجوزہ حل

    چھوٹے کاروبار اور گھریلو صنعتوں کو بلا سود آسان قرض اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کا جال ملک کو خود کفیل بنائے گا۔

  • مسئلہ

    حکمرانوں کی عیاشیاں، شوگر مافیا اور دوہری شہریت والے بیوروکریٹس کے بے حساب اخراجات کا حساب ہوگا۔

  • عملی پیغام

    بزنس کمیونٹی اور عوام کے اتحاد کی طاقت دکھائیں۔

  • مالی ہدف

    عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچا کر چھوٹے کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

قرار داد معیشت 2025اجتماع عام 21-23 نومبر 2025

قرار دادِ معیشت 2025

ٹیکس نظام کی اصلاح

  • ایف بی آر مسئلہ

    ایف بی آر کی ریفارمز اور ڈیجیٹلائزیشن میں رکاوٹ کون؟ حکومت کی نااہلی، سستی، بددیانتی اور بے لگام بیوروکریسی۔

  • ملازمین کا چیلنج

    25 ہزار ایف بی آر ملازمین کا نہ احتساب ہے نہ جزا و سزا۔

  • قرارداد

    بزنس کمیونٹی اور عوام کے اتحاد سے ایف بی آر میں ریفارمز، ڈیجیٹلائزیشن اور احتساب کا نظام قائم ہوگا، ان شاء اللہ۔

قرار داد معیشت 2025اجتماع عام 21-23 نومبر 2025

قرار دادِ معیشت 2025

نوجوانوں کا باوقار مستقبل

  • نوجوان اقدام

    بنو قابل جیسے ٹریننگ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار اور باوقار بنانا ہے۔

  • عملی پیغام

    آئیں بزنس کمیونٹی اور عوام کے اتحاد سے پاکستانی نوجوانوں کو انٹرپرینیور بنائیں۔

قرار داد معیشت 2025اجتماع عام 21-23 نومبر 2025

قرار دادِ معیشت 2025

ہنر مند پاکستان کا وژن

  • تعلیمی ہدف

    انڈسٹری-اکیڈیمیا انگیج کے ہنر مند نصاب کے ذریعے طلبہ کو Skillful بنانا ہے۔

  • تعاون

    بزنس کمیونٹی، اکیڈیمیا اور عوام کے اشتراک سے ہنر مند نصاب اور تعلیم کو عام کرنا ہے۔

  • تشہیری اقدام

    میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کے ذریعے ملک اور بیرون ملک میڈ ان پاکستان مصنوعات کو متعارف کرانا ہے۔

  • مقصد

    بزنس کمیونٹی اور عوام کو پاکستانی برانڈز کے ذریعے خود مختار بنانا ہے۔

قرار داد معیشت 2025اجتماع عام 21-23 نومبر 2025

قرار دادِ معیشت 2025

بینکاری نظام کی سمت بدلیں

  • بینکاری مسئلہ

    کمرشل بینکوں کے قرضہ جات کا سب سے زیادہ حصہ حکومتی قرضوں پر جاتا ہے۔

  • مجوزہ پالیسی

    بزنس کمیونٹی اور عوام کے اتحاد سے ایسی پالیسی نافذ کرنی ہے جو انڈسٹری کو سب سے زیادہ قرضے فراہم کرے۔

قرار داد معیشت 2025اجتماع عام 21-23 نومبر 2025

معاشی بصیرت کے علمبردار

وہ شخصیات جو خود مختار اور منصفانہ پاکستان کی جدوجہد کی سرپرستی کر رہی ہیں۔

Pioneer 1
Pioneer 2
Pioneer 3
Pioneer 4
Pioneer 5
Pioneer 6
Pioneer 7
Pioneer 8
Pioneer 9
Pioneer 10
Pioneer 11
Pioneer 12
Pioneer 13
Pioneer 14
Pioneer 15
Pioneer 16
Pioneer 17
Pioneer 18
Pioneer 19
Pioneer 20
Pioneer 21
Pioneer 22
Pioneer 23
Pioneer 24
Pioneer 25
Pioneer 26
Pioneer 27
Pioneer 28
Pioneer 29
Pioneer 30
Pioneer 31
Pioneer 32
Pioneer 33
Pioneer 34
Pioneer 35
Pioneer 36
Pioneer 37
Pioneer 38

معاشی تجدید کی تحریک میں شامل ہوں

اجتماعی عزم پاکستان کی معیشت بدل سکتا ہے۔ اصلاحات کا ساتھ دیں، احتساب کو مضبوط کریں اور ہر شہری کے لیے مواقع پیدا کریں۔

Resolution of Economy 2025 | Economic Challenges & Solutions for Pakistan | Ijtema-e-Aam 2025