Ijtema Logo
"اختتامی سیشن: انفاق فی سبیل اللہ کی اپیل پر شاندار تعاون"

شائع شدہ: 27 نومبر، 2025

"اختتامی سیشن: انفاق فی سبیل اللہ کی اپیل پر شاندار تعاون"

نائب امیر میاں محمد اسلم نے "انفاق فی سبیل اللہ" پر خطاب کیا، جہاں شرکاء نے بھرپور جوش کے ساتھ کروڑوں روپے عطیات کی صورت میں پیش کیے۔

کل پاکستان اجتماع عام کے تیسرے روز اختتامی سیشن میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے "انفاق فی سبیل اللہ" کے عنوان سے شرکاء اجتماع سے پرجوش خطاب کیا۔

انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں انفاق کی اہمیت، جماعت اسلامی کی دعوتی و فلاحی جدوجہد، اور ملک میں خیر کے نظام کے قیام کے لیے مالی تعاون کی ضرورت پر مفصل گفتگو کی۔

میاں محمد اسلم کی اپیل کے بعد اجتماع کے شرکاء نے غیر معمولی جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروڑوں روپے جماعت اسلامی کے فنڈ میں عطیہ کیے۔

یہ منظر اجتماع عام کے شرکاء کے جماعت کی ملک گیر جدوجہد پر اعتماد اور اخلاصِ نیت کی بڑی example کے طور پر سامنے آیا۔

Content image 5