Ijtema Logo
"اختتامی خطاب: حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں بدل دو نظام تحریک کا عزم"

شائع شدہ: 27 نومبر، 2025

"اختتامی خطاب: حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں بدل دو نظام تحریک کا عزم"

مینار پاکستان کے سائے تلے اجتماع عام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے موجودہ ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ملک گیر پرامن مزاحمت کے ذریعے 25 کروڑ عوام کے استحصال کے خاتمے کا عزم دہرایا۔

مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد اجتماع عام میں شامل لاکھوں مرد، خواتین، نوجوان اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ موجودہ ظالمانہ اور ناکام نظام، جو 25 کروڑ عوام کے استحصال، طبقاتی تقسیم، جعلی بلدیات، وڈیرہ شاہی، سودی معیشت اور امریکی خوشنودی میں کشمیر و فلسطین کے سودے کے لیے ذمہ دار ہے، مزید نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان عوام کی نمائندہ اور مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنے والی واحد ملکی جماعت ہے، جس میں ہر فرد پارٹی کا امیدوار ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں اور Gen-Z کو مفت آئی ٹی تعلیم، کھیلوں کے مواقع، روزگار، تربیت اور Z-Connect پروگرام کے ذریعے آگے بڑھنے کے ہر موقع فراہم کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے اس فرسودہ اور ظالمانہ نظام سے نجات تک "بدل دو نظام" تحریک کو ملک بھر کے شہروں، دیہات، کوچوں اور بازاروں میں جاری رکھنے کا عزم کیا اور مکمل لائحہ عمل پیش کیا۔

لاکھوں افراد نے پاکستان کی فلاح و بہبود، 25 کروڑ پاکستانیوں کی خوشحالی، آئین و قانون کی حکمرانی، حقیقی جمہوریت، منصفانہ نظام انصاف، یکساں تعلیم، روزگار، زرعی استحکام اور خواتین کے تحفظ کے لیے اس نظام سے نجات حاصل کرنے اور ملک گیر پرامن سیاسی مزاحمت کرنے کا عزم کیا۔

Content image 5
Content image 6
Content image 7
Content image 8