شائع شدہ: 27 نومبر، 2025
اجتماع عام کے دوسرے روز مولانا عبدالحق ہاشمی کا درسِ قرآن
اجتماع عام کے دوسرے روز ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالحق ہاشمی نے ’’قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى‘‘ کے موضوع پر پُراثر درسِ قرآن پیش کیا۔
کل پاکستان اجتماع عام کے دوسرے روز کا سلسلہ ایک اور روح پرور نشست کے ساتھ جاری رہا، جب ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے قرآن حکیم کی آیت "قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى" کے موضوع پر پُراثر اور بامقصد درس پیش کیا۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے فلاح، پاکیزگیٔ نفس اور تزکیۂ قلب کی حقیقی معنویت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اصلاحِ معاشرہ اور تعمیرِ ملت کا آغاز فرد کی اصلاح اور خلوصِ نیت سے ہوتا ہے۔
شرکائے اجتماع ہمہ تن گوش رہے، اور درس کے دوران اجتماع میں ایک پرنور، متأثر کن اور قلبی سکون سے بھرپور فضا قائم رہی۔ یہ نشست اجتماع کی روحانی سمت کو مزید گہرا کرنے کا سبب بنی۔



