Ijtema Logo
ڈاکٹر حیتم الحداد کی اجتماعِ عام میں شرکت کی تصدیق

شائع شدہ: 15 نومبر، 2025

ڈاکٹر حیتم الحداد کی اجتماعِ عام میں شرکت کی تصدیق

برطانیہ کے معروف ٹی وی پریزینٹر اور اسلامی اسکالر ڈاکٹر حیتم الحداد نے ہماری اجتماعِ عام میں شرکت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

الحمد للہ! ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ برطانیہ کے نامور مسلم ٹی وی پریزینٹر اور اسلامی اسکالر ڈاکٹر حیتم الحداد نے ہماری اجتماعِ عام میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ ڈاکٹر حیتم الحداد فلسطینی نژاد برطانوی عالم ہیں اور برطانیہ کی متعدد اسلامی تنظیموں کے بورڈ آف ایڈوائزرز کے رکن ہیں۔ وہ اسلامی شریعہ کونسل کے مشاورتی بورڈ میں شامل ہیں اور مسلم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور آپریشنز ایڈوائزر بھی ہیں۔ ان کی شرکت اجتماع کو علمی و فکری اعتبار سے خاص اہمیت فراہم کرے گی۔