Ijtema Logo
کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمن کی اہم پریس کانفرنس

شائع شدہ: 19 نومبر، 2025

کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمن کی اہم پریس کانفرنس

بتایا کہ جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام کل پاکستان اجتماعِ عام 21، 22 اور 23 نومبر کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع ملک میں بیداری، اصلاحِ معاشرہ، اسلامی نظام کے قیام کے پیغام اور عوامی رابطہ مہم کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی پاکستان امیرالعظیم، نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ، سیکرٹری اطلاعات جماعتِ اسلامی پاکستان شکیل ترابی اور امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اجتماع عام میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے، جب کہ نوجوانوں، خواتین اور خاندانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع کے دوران مذہبی، سماجی، معاشی اور سیاسی موضوعات پر بڑے پیمانے پر سیشنز اور خطابات ہوں گے، جنہیں قومی سطح کے معتبر علما، مقررین اور رہنما خطاب کریں گے۔

کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمن کی اہم پریس کانفرنس | Ijtema-e-Aam 2025