شائع شدہ: 19 نومبر، 2025
قومی مشاعرہ — اجتماع عام میں نامور شعراء کا خصوصی کلام | مینارِ پاکستان لاہور
جماعتِ اسلامی پاکستان کے تحت ہونے والے عظیم الشان اجتماع عام کے موقع پر ایک شاندار قومی مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے معروف اور نامور شعراء اپنا خصوصی کلام پیش کریں گے۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے تحت ہونے والے عظیم الشان اجتماع عام کے موقع پر ایک شاندار قومی مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے معروف اور نامور شعراء اپنا خصوصی کلام پیش کریں گے۔
یہ ادبی محفل 21 نومبر بروز جمعۃ المبارک، رات 9:30 بجے منعقد ہوگی۔ مشاعرہ مرکزی پنڈال، مینارِ پاکستان لاہور میں ہوگا جہاں ملک بھر سے ادبی ذوق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
مشاعرے میں شریک شعراء میں خورشید رضوی، محمود شام، انور شعور، انور مسعود، سعود عثمانی، خالد شریف، خالد مسعود، شعیب بن عزیز، حکیم ناصف، احمد حاطب صدیقی، سحر انصاری، سعداللہ شاہ، ڈاکٹر انعام الحق جاوید، سید طاہر، عبد الرحمٰن مومن اور ضیغم مغیرہ شامل ہیں۔
یہ مشاعرہ نہ صرف قومی سطح پر ادب کے فروغ کا ذریعہ ہوگا بلکہ اجتماع عام کی تقریبات کو بھی ایک منفرد اور یادگار رنگ بخشے گا۔

