Ijtema Logo
کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریاں—لیاقت بلوچ کی پریس کانفرنس

شائع شدہ: 17 نومبر، 2025

کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریاں—لیاقت بلوچ کی پریس کانفرنس

لاہور میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ نے مینارِ پاکستان کے مرکزی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے "کل پاکستان اجتماع عام" کی تیاریوں کا جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر جماعت کی مرکزی و صوبائی قیادت، خواتین نظم اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ نے "کل پاکستان اجتماع عام" کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے مینارِ پاکستان کے مرکزی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، نائب قیمین شیخ عثمان فاروق، اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، امیر صوبہ پنجاب وسطی مولانا جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری، خواتین نظم اور دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔